انقرہ،18جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ترکی میں کردوں کی حامی جماعت پرو ڈیموکریسی پارٹی کے سربراہ صلاح الدین دیمرتاش کو 140برس کی سزائے قید دے دی گئی ہے۔
ان پر ایک دہشت گرد تنظیم کی معاونت کا الزام لگاتے ہوئے کہا گیا تھا کہ انہوں نے شام کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کے تناظر میں کُرد مظاہروں کو ہوا دی جب کہ کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کی اعانت کی۔
سن 2014ء میں عوامی مظاہروں میں 30سے زائد افراد مارے گئے تھے۔ اس جماعت کے نائب سربراہ کو بھی 83برس قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔